#1905

مصنف : ابو عبد اللہ رفیع الدین

مشاہدات : 6786

اقسام القرآن

ڈاؤن لوڈ 1 

اقوامِ  عالم  کے ہاں  قسم  اصل میں  تاکید  کے اسلوبوں  میں سے  ایک اسلوب  ہے  اسلام  سے قبل  عربوں کےمعاشرے میں قسم کو بہت اہمیت  حاصل تھی  عہدِ اسلامی  میں بعض نامناسب  یعنی  شرکیہ  قسمیں ممنوع  ہوگئیں البتہ بعض جو شرک اور دوسرے شوائب سے  پاک تھیں جاری رہیں اور شرع میں قابل لحاظ  ہوئیں قرآن مجید میں اللہ تعالی نے  دلیل وحجت کے کمال اوراس کی پختگی  کے لیے  قسم کا ذکر  فرمایا ہے  کسی  مسئلے  میں  مخاطب کے اطمینان کے دو طریقے  ہیں  ایک  تو شہادت  دوسرا قسم ۔قرآن مجید میں  یہ دونوں طریقے استعمال ہوئے  ہیں ۔اس  موضوع پر عربی   زبان میں  التبیان فی اقسام القرن ،امعان  فی اقسام القرآن، آیات القسم من القرآن االکریم  قابل ذکر کتابیں ہیں ۔زیرِنظر کتاب  اقسام القرآن ‘‘ از ابو عبداللہ  رفیع  الدین ﷫ اس  موضوع پر  عمدہ کاوش ہے جوکہ  قرآن  مجید میں…