#2465

مصنف : ڈاکٹر ذاکر نائیک

مشاہدات : 3465

کیا قرآن پاک کلام الٰہی ہے؟

ڈاؤن لوڈ 1 

قرآن مجید وہ عظیم الشان آخری آسمانی کتاب ہے ،جسے اللہ تعالی نے انسانیت کی رشد وہدایت کے لئے نازل فرمایا ہے۔یہ اسلام کا سب سے پہلا منبع ومصدر ہے۔جب تک مسلمانوں نے اسے تھامے رکھا ،دنیا کی سپر پاور اور راہبر و راہنما رہے ، اور جب اسے ترک کر دیا تو ذلت ورسوائی کی اتھاہ گہرائیوں میں جا گرے۔دشمنان اسلام کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے مسلمانوں کو اس مصدر اول اور منبع ہدایت سے دور کردیں یا اس کے بارے میں اس کے قلوب واذہان میں شکوک وشبہات پیدا کر دیں۔چونکہ قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالی نے لے رکھا ہے ،چنانچہ دشمنوں کی سازشوں اور اپنوں کی جہالتوں کے باوجود قرآن مجید آج بھی بالکل صحیح سلامت اور تحریف وتصحیف سے محفوظ رنگ کائنات پر جلوہ افروز ہے۔زیر تبصرہ کتاب ” کیا قرآن پاک کلام الہی ہے؟” ہندوستان کے معروف داعی اور مبلغ محترم ڈاکٹر ذاکر نائیک﷾ کے ایک لیکچر پر مبنی ہے جو انہوں نے اسلامک ریسرچ فاونڈیشن کے زیر اہتمام مختلف مذاہب کے لوگوں کے سامنے پیش کیا۔ محترم ڈاکٹر ذاکر نائیک ﷾ہندوستان کے ایک معروف مبلغ اور داعی ہیں۔آپ اپنے خطب…