زیر تبصرہ کتاب کتب احادیث کا وہ با برکت سلسلہ ہے جو محترم مولانا عبد المجید سوہدروی  ﷫نے بچوں اور نوجوانوں میں حدیث کا شوق پیدا کرنے کے لئے شروع کیا تھا۔جس وقت آپ نے یہ مبارک سلسلہ شروع فرمایا تھا اس وقت بچوں اور نوجوانوں کے لئے اردو میں حدیث کے موضوع پر بہت کم کتب دستیاب تھیں۔بہرحال آپ نے نونہالان چمن کی اصلاح وتربیت کے لئے جو کتب لکھیں اور ان کی جو تشریح فرمائی وہ اپنی سلاست اور افادیت کی بناء پر بہت پسند کی گئیں۔اس وقت کے تقریبا 500 علماء کرام نے ان کتب کی بابت اپنے اچھے ریمارکس دئیے۔بطور نمونہ چند معروف  علماء کرام  کے ریمارکس کتاب کے شروع میں بھی درج کر دئیے گئے ہیں۔جنہیں پڑھ کر اس کتاب کی حیثیت کا اندازہ ہوتا ہے۔یہ حدیث کی کل چار کتب ہیں ۔ہر کتاب میں متعدد احادیث جمع ہیں ۔پہلی کتاب میں 40 احادیث ہیں،دوسری میں 32،تیسری میں بھی 32 اور چوتھی میں 33 احادیث جمع ہیں۔اس طرح یہ نورانی سلسلہ کل 137 احادیث پر مشتمل ہے۔اس کتاب کی تخریج وتحقیق کا کام محترم مولانا محمد ادریس فاروقی صاحب ﷫نے کیا ہے۔یہ کتاب مدارس ،مساجد اور گھروں میں اسلامی تعلیم وتربیت کے حوالے سے ایک کورس کی حیثیت رکھتی ہے۔اس کا ہر گھر میں ہونا ضروری ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

 download the complete book

                                                                        

 

 

عناوین

  صفحہ نمبر
عرض ناشر   7
پیش لفظ   9
دیباچہ   11
ماں کا مرتبہ   13
برائی میں کسی کا کہا نہ مانیں   16
بڑا مجرم کون   19
ملعون کون   22
کذاب کی سزا   25
صحیح عقل مند کون   28
شرم و حیا کی فضیلت   31
پاکیزگی کی فضیلت   35
ترک دنیا اور اسلام   39
نشہ آور اشیاء کا استعمال   41
ایمان کا تقاضا   44
جنت سے محرومی   48
تکبر کی نحوست   51
مہمان کی تکریم   55
مومن اور چوری   58
رشوت کا گناہ   62
محبوب ترین عمل   65
صبر و شکر کی اہمیت   68
یتیم کی کفالت کا ثواب   72
دین میں لڑائی جھگڑا   76
اعمال کا واحد مدار نیتوں پر ہے   81
آدمی کا حشر کس کے ساتھ ہو گا   85
سنت سے محبت کی برکت   89
حب رسول ﷺ کی اہمیت   93
اطاعت رسول ﷺ کی اہمیت   98
بدعت کی مذمت   101
غیر اسلامی طریقہ اختیار کرنا   105
درود شریف کی فضیلت   108
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی اہمیت   114
ہر شخص جواب دہ ہے   117
سچے اور امانت دار تاجر کی فضیلت   120
حلال کی کمائی کی اہمیت   12