#6007

مصنف : ابوبکر عبد اللہ بن زبیر حمیدی

مشاہدات : 3569

مسند حمیدی اردو ترجمہ

ڈاؤن لوڈ 1 

اللہ تعالیٰ کے کلام کے بعد نبیﷺ کا مبارک کلام ہے۔ حدیث یعنی حضور اقدسﷺ کا قول یا فعل یا حال یا تقریر یعنی حضورِ اقدسﷺ نے کچھ ارشاد فرمایا ہو یا حضور اقدسﷺ نے کوئی فعل کیا ہو یا حضورﷺ سے کسی حال میں پائے گئے ہوں یا نبیﷺ کے سامنے کسی بھی صحابیؓ نے کچھ کہا یا کوئی فعل کیا ہو اور نبیﷺ نے سکوت فرمایا ہو۔ یہ وہ کلام ہے جس میں مشغول رہنے والا اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مقرب اور بارگاہ رسالت میں مقبول ہوتا ہے‘ اگر خلوص کے جذبہ کے ساتھ ہو۔وہ شخص انتہائی قسمت والا ہوتا ہے جس کو قرآن وحدیث جیسی سعادت مل جائے‘ جن لوگوں نے حدیث شریف کی خدمت خلوصِ نیت اور صدق دل کے ساتھ کی ہے تو اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنے کرم سے ایسا نوازا ہے کہ ابد تک اُن کو حیات جاوداں عطا کر دی ہے جیسا کہ امام بخاری ومسلم وغیرہم۔۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص  حدیث کے موضوع پر مشتمل ہے اس کتاب کا نام مسند حمید ی ہے اور مسند حدیث کی اس کتاب کو کہتے ہیں جس میں احادیث کو موضوعات اور ابواب کی بجائے ہر صحابی کی الگ الگ احادیث مع اسناد جمع کر دی گئی ہوں اور دوسرا لفظ حمیدی ہے جو کہ مصنف کا تخلص…