#8135

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتی

مشاہدات : 1155

مطالعہ نصوص حدیث برائے ایم اے علوم اسلامیہ ( یونٹ 1 تا 18) کوڈ 4557

ڈاؤن لوڈ 1 

دینِ  اسلام کا دوسرا بڑا ماخذ حدیث رسول ﷺ ہے  جو بذریعہ وحی آپﷺ کو عطا کیاگیا ۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس کی حفاظت کے لیے وہی بڑے اسباب وذرائع پیدا فرمائے  جوقرآن  حکیم کے لیے  پیدا کیے ۔ یعنی  حفظ  وکتابت۔ نبی کریم ﷺ سے دین  اسلام کاسماع کرنے  اور لکھنے  والے صحابہ کرام ﷢ نے دونوں طریقوں سے اس کو ضبط کیا  اپنے سینوں میں بھی اور دفاتر میں بھی۔اور نبی اکرم ﷺ نے صحابہ کرام  کو اپنی احادیث کو حفظ کرنے اور لکھنے کا حکم  بھی دیا۔اور پھر صحابہ کرام کےبعد  بھی احادیث  کو زبانی  یاد کرنے اور  لکھنے کا عمل جاری رہا ۔تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔محدثین کرام نے احادیث کی جمع وتدوین تک ہی اپنی مساعی کو محدود نہیں رکھا ،بلکہ فنی حیثیت سے ان کی جانچ پڑتال بھی کی ،اور اس کے اصول بھی مرتب فرمائے۔ زیر نظرکتاب ’’ مطالعۂ نصوص حدیث یونٹ ا…