#2924

مصنف : عادل سہیل ظفر

مشاہدات : 2963

وہ ہم میں سے نہیں

ڈاؤن لوڈ 1 

اسلام ایک دینِ  کامل اور مکمل ضابطۂ حیات  ہے ۔اسلام کے  تمام اوامر ونواہی  اور حلال وحرام  کو  اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ﷺنے  بیان کردیا ہے  ۔جن امور کو اختیار کرنے کو  کہا گیا ہے اللہ تعالیٰ اور نبی ﷺ نے انہیں کرنے کا  حکم  دیا ہے  یا ان   پر عمل کی فضیلت بیان کردی ہے اسی طرح جن  امور کو اختیار کرنے سے  روکا ہے انہیں حکماً روک دیا ہے  یہ  ان کو کرنے کی سزا اور   نقصانات بیان کردیئے ہیں ۔ ہمارے ماحول  اور معاشرے میں ہماری عادات میں بہت سے اقوال وافعال یعنی کام اور ایسی باتیں شامل کی جاچکی ہیں جن کو عام طور  کوئی اہمیت  نہیں دی جاتی لیکن وہ بہت بڑے جرم ہیں اوران جرائم کی سزا نبی کریم ﷺ نے مقرر فرمائی ہے اور  وہ کام کرنے والے کو اپنی ملت سے خارج قرار دیا ہے۔جس سے یہ معلوم ہوتا ہے  ہے کہ قیامت کے دن اس شخص کا  حشر ایمان والوں میں نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ رسول اللہﷺ کی شفاعت پائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسے مجرموں میں شامل ہونے سے مح…