#2038

مصنف : امام عبد السلام بن عبد اللہ ابن تیمیہ

مشاہدات : 5273

منتقی الاخبار جلد اول

ڈاؤن لوڈ 1 

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات پر اختصار و شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔او ربعض محدثین نے احوال ظروف کے مطابق مختلف عناوین کےتحت احادیث کوجمع کیا۔انہی عناوین میں سے ایک موضوع ”احادیثِ احکام” کوجمع کرنا ہے۔اس سلسلے میں ”احکام الکبریٰ” از امام عبد الحق اشبیلی ، ”عمدۃ الاحکام ” ازامام عبد الغنی المقدسی ،”المنتقی ٰ من اخبار المصطفیٰ” از مجد الدین علامہ عبدالسلام بن عبد اللہ ابن تیمیہ ،”الالمام فی احادیث الاحکام ” ازعلامہ ابن دقیق العید او ر”بلوغ المرام من احادیث الاحکام ” از حافظ ابن احجر عسقلانی قابل ذکر ہیں ۔زیرتبصرہ کتاب…