#792

مصنف : محمد سعود عالم قاسمی

مشاہدات : 7030

فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان

ڈاؤن لوڈ 1 

نبی کریم ﷺ نے جس طرح حدیث کو حاصل کر نے کی ترغیب  دی  اور اس کےحاملین کے لیے دعا فرمائی ہے،   اسی طرح  حدیث وضع کرنے یا حدیث کے نام پر کوئی غلط بات  آپﷺ کی طرف منسوب کرنے سے سختی سے منع فرمایا اور ایسے لوگوں کو جہنم کی وعید سنائی ہے۔ علماء اور محدثین نے بھی اس  کے متعلق   سخت موقف  اختیار کیا  ہے،اوران کے  نزدیک حدیث کووضع کرنے والا اسی سلوک کا مستحق جو سلوک مرتد اور مفسد کےساتھ  کیا جاتاہے ۔ وضع حدیث کی ابتداء  ہجرت نبوی ﷺ کے چالیس سال بعد ہوئی۔ حدیث وضع کرنے میں سرفہرست روافض تھے  ۔خوفِ خدا اور خوف آخرت سے بے  نیازی نے  اس معاملہ میں ان کو اتنا جری بنا دیا تھاکہ  وہ  ہر چیز کو حدیث بنادیتے تھے۔  علمائے اسلام  نے  واضعین کے مقابلہ میں  قابل قدر خدمات  انجام د ی  ہیں ۔انہوں نے ایسے اصول  وقواعد مرتب کیے  او ر موضوع حدیث کی ایسی علامتیں بتائیں جس  سے  موضوع احادیث کےپہچاننے میں بڑی آسانی ہوجاتی ہےانہوں نے  موضوع  احادیث پر  مش…