#10010

مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

مشاہدات : 971

فضل الباری فی تکمیل صحیح البخاری (صحیح بخاری کے آخری باب کی شرح)

ڈاؤن لوڈ 1 

امام بخاری ﷫ کی شخصیت اور  ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی  محتاج نہیں  سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام   بخاری نے  6 لاکھ احادیث سے  اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں  بیٹھ کر فرمائی اور اس میں  صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔یہی وجہ ہےکہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ  اصح الکتب بعد کتاب الله صحیح البخاری۔بے شماراہل علم  اور ائمہ  حدیث  نے   مختلف انداز میں  صحیح بخاری کی شروحات  لکھی ہیں  ان میں  فتح الباری از حافظ ابن حجر عسقلانی ﷫ کو  امتیازی مقام   حاصل  ہے  ۔اردو زبان میں  بھی  صحیح بخاری  کے  متعدد تراجم ،فوائد اور شروحات موجود ہیں جن میں علامہ وحید الزمان اور مولانا داؤد راز رحمہما اللہ کے تراجم وفوائد   اور صحیح  بخاری کی نئی  اردو شرح ’’ہدایۃ  القاری ‘‘ از شیخ الحدیث  حافظ عبد الستار حماد حفظہ اللہ  بڑی اہم شروح ہیں ۔ب…