#1949

مصنف : محمد بن اسماعیل بخاری

مشاہدات : 7409

کتاب زندگی ترجمہ الادب المفرد

ڈاؤن لوڈ 1 

دنیا میں وہ کون آدمی ہے، جو اپنی ا ولاد کو اچھے اخلاق اور ستودہ صفات سے مزین نہ دیکھنا چاہتا ہو،ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد باادب بامراد ہو۔لیکن ہماری ان تمناؤں کا کس طرح خون ہو رہا ہے؟ ذرا  اپنے گرد وپیش پرنظر اٹھا کر دیکھیئے ، اپنے گھر ، کنبے  اور خاندان ہی کو دیکھ لیجیے۔کیا  یہ امر واقعہ نہیں ہے کہ ہماری  وہ  اولاد  جو ہمارے  ہی خون  سے  پیدا  ہوئی ہے،  اور جسے ہم بہتر سے بہتر دیکھنے کی تمنا  رکھتے  ہیں۔ اس کے نزدیک ہماری حیثیت بہتر وبرتر کی بجائے خبطی اور بدتر کی  ہے۔آخر اس کا سبب کیاہے۔  ان تمام خامیوں کا حل آب کو اس کتاب  ’’ الادب المفرد ‘‘ میں ملے گا۔ جو  ان احادیث نبویہﷺ  وآثار صحابہ پر مشتمل ہے،  جو اخلاقیات، باہمی تعلقات، حقوق وفرائض، اورمعاشرتی مسائل سے متعلق ہیں۔ یہ کتاب ایک مسلمان  کی اخلاقی زندگی  کےلیے وہ چشمہ ہدایت ہے،جسے دنیائے اسلام کے سب سے بڑے محدث حضرت امام بخاری ؒ نے جمع کرکے امتِ اسلامیہ تک پہنچایا ہے۔ اس کتاب سے&nb…